سیلاب کی تباہ کاریاں

عزیز ھم وطنوں،  

   


اسلام و علیکم 

جیسا کے آپکے علم میں ہے پاکستان اس وقت ایک بہت بڑی آفت میں ہے سیلاب کی تباہ کاریوں نے چاروں صوبوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ایک ماہ سے اوپر ہوگیا بارشیں رکنے کا نام نہی لے رہی اور ہی ندی نالوں کی طغیانی سے شروع ہونے والی داستان. سیلابی تباہ کاری کی صورت اختیار کر گئی سب سے بلوچستان شدید متاثر ہوا اسکے بعد جنوبی پنجاب اور سندھ اسکی لپیٹ میں آگیا اب خیبر پختون خواہ میں بھی سیلاب اپنی تباہی کی ایک داستان رقم کر رہا ہے اب تک کے غیر سرکاری اندازے کے مطابق


 کل اموات: 947

 کل زخمی: 3000+

 مویشیوں کی ہلاکتیں: 793,995

 مکانات کو نقصان پہنچا: 670328

 سڑکوں کو نقصان پہنچا: 3082 کلومیٹر

پل ٹوٹ گئے: 152

 چھوٹے ڈیم ٹوٹ گئے: 30+

 بے گھر افراد: 35 ملین تعداد ہے

میرے شہر کے میرے علاقے کے عظیم لوگوں صاحب حثیت بھائیوں 

بے شک سیلاب ایک قدرتی آف


ت ہے ہماری بداعمالیوں کی سزا کہیں،  یا رب تعالی کا کوئی امتحان کہیں،  مگر اس وقت سیلاب نے پاکستان میں تباہی مچا رکھی ہے بھائیو ہم خوش قسمت ہیں ہمارا علاقہ اس وقت تکہ ایسے حالات سے بچا ہوا ہے مگر بلوچستان جنوبی پنجاب سندہ اور اب خیبر پختو نخواہ کے حالات یقین کریں دیکھ بھی نہی سکتے معصوم بچے بلک رہے ہیں خواتین چیخ و پکار کررہی ہیں بندے مر رہے ہیں مال مویشی گھروں کا سامان اور ان لوگوں کی جمع پونجی سیلاب بہا کر لے گیا کھڑی فصلیں تباہ ہوچکی ہر طرف پانی ہی پانی متاثرین سیلاب کے پاس نہ تو کھانے پینے کو کچھ ہے نہ سر چھپانے کیلۓ آشیانہ غرض کے ہر طرف تباہی اور بربادی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں 

 اس وقت دکھی لاچار اور بے آسرا انسانیت ہماری طرف دیکھ رہی ہے آئیں اللہ کے دیے ہوئے رزق سے جتنا ہو سکے ان کی مدد کریں یہ دنیا فانی ہے میرے رب نے دینے والے ہاتھ کو عزت بخشی ہے. جس درجے میں ہوسکے صدقہ خیرات زکواۃ اور دیگر اسباب سے اللہ کی مخلوق کی مدد کریں  ویلفیئر فاونڈیشنز سمیت دیگر ادارے بھی فنڈ جمع کرکے ان تک پہنچ رہے ہیں ن اور ویلفیر فاونڈیشن نے بھی امداد کولیکشن شروع کر رکھی ان تک پہنچائے یا دیگر تنظیموں الخدمت والوں انجمن بہبود مریضاں والوں تک پہنچا دیں انشاءاللہ آپکا دیا سو پچاس پانچ سو ہزار دس ہزار لاکھ روپے بھی ہوگا تو سیلاب متاثرین تک پنچ جائے گا بس آگے بڑھیں اور دکھی انسانیت کی مدد کریں اللہ پاک آپ.  سب کو اجر


عظیم عطا فرمائے

 آپ سے درخواست ہے اپنے قریبی اداروں کے ساتھ تعاون کرین،  زیادہ سے زیادہ مدد فرمائیں اللہ آپ کے ہاتھ کا 

دیا..قبول فرمائے آمین ثم آمین.

کسی مخصوص ادارے تک فلاح کے کام کو محدود نہ کریں بلکہ جہان پر جتنا ہو سکے اپنی قیمتی امداد فراہم کر دین. 

Comments

Popular Posts