حادثاتی ایجادات (#1)
آج کے دور میں روز مرہ کی ضرورت اور استعمال کی بہت ساری اشیاء ایسی ہیں جن کی وجہ سے زندگی میں بہت سہولت ھو گئ ہے.. کیا آپ جانتے ہیں کہ ان میں سے بہت ساری ایجادات ایسی ہیں جو باقاعدہ ترتیب یا کسی سوچ کا نتیجہ نہی ہیں. بلکہ کچھ دوسری چیزوں کی تحقیق کے دوران بونے والے تجربات میں حادثاتی طور پر دریافت ہوی بیں.
مثال کے طور پر ھم مشہور زمانہ مشروب کوکا کولا کو لے لیں.1886 میں کوکاکولا ایک حادثے کے نتیجہ میں دریافت ھوی. اسکے موجد کا نام جان پیمبرٹن تھا. جان ایک کیمیا گر تھے، جان سر درد اور اعصاب کو آرام پہنچانے کی دوا پر کام کر تھے. جان نے چند اجزاء مرکب کی صورت میں مکس کیے اور ایک خاص ترتیب سے ان اجزاء کا ایک گاڑا مکسچر بنا لیا. اپنے ساتھ کام کرنے والے کو کہا کہ اس کو پانی میں ہل کر کے اچھی طرح ٹھنڈا کر لے.جان کے کہنے کے مطابق ایسا ہی کیا گیا. جب تیار محلول لایاگیا اور دونون نے پی کر دیکھا تو ایک خوشگوار احساس محسوس کیا. کنفرم کرنے کیلیے دوبارہ تیار کیا کہ پھر سے پی کر وہی زایقہ محسوس کیا جائے. تو اس بار ایک حادثاتی طور پر سادہ پانی کی جگہ کاربونیٹڈ پانی ڈل گیا اور ٹھنڈا کر کے پیا تو بہت ہی لطف محسوس کیا، اسی وقت جان نے فیصلہ کیا کہ اس کو دواء کے طور پر نہی بلکہ ایک بہترین مشروب کے طور پر متعارف کرایا جائے.
پہلی بار اس مشروب کی صرف 9بوتلین ہی بک سکیں. اور سال بھر مین کوئ 150 امریکی ڈالر ہی کما سکے. لیکں دور حاضر مین ایک دن مین 200 سے زیادہ ممالک مین اس مشروب کی تقریباً 1.5 ارب بوتلین فروخت ہوتی ہین. جس کو چھوٹے بڑے سبہی لوگ کوکا کولا. کے نام سے جانتے بین
تحریر: محمد فواد پراچہ
ا
پنے قیمیتی کمنٹ سےحوصلہ افزائ فرمائیں
.




.jpeg)
Comments
Post a Comment