پانی کی قلت اور شدید بارشیں

اللہ پاک کی طرف سے بہت بڑا انعام "پاکستان"  بے. اس بشمار نعمتوں والے ملک میں بسنے والے نا شکرے لوگ. جو ذرہ ذرہ سی کمی کی وجہ سے اللہ پاک سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں، اس بات کو یکسر نظر انداز کرکے کہ اللہ نے جو دوسری بے شمار نعمتیں انھیں نواز رکھی ھیں، جن کی وہ قدر نہی کرتے اگر اللہ نے وہ بھی واپس لے لی تو کیا کریں گے. 



کچھ دن پہلے پاکستان کے پورے میڈیا، نیوز چینل مل کر شور مچا رھے تھے کہ پانی کی قلت ھو گئ ھے. ڈیم خشکی کا شکار ھو گئے بین، سب برباد ھو جایے گا مر جائیں گے.. عام حالات میں کوئی بھی شخص پانی کے ضیاع کے روک تھام کا خیال نہی کرتا. ھمارے اندر اس سنگین صورت حال کا احساس تک نہی. نہ ہی سرکاری امور مین کوئ خاص انتظام. نظر آتا ھے.. ندی نالوں کی صفائی، ہو یا گندے پانی کے اخراج کا انتظام ہر جگہ ایک فقدان نظر آتا ھے. 


شاید اسکی ایک بڑی وجہ یہ ھے کہ ہمارے ملک میں پراپر Town Development Authority کا یا تو قیام ہی نہی اگر بے تو غیر فعال ھے.. پاکستان میں بڑھتی ھوئ بہنگم آبادی اس بات کا ثبوت ہے. اگر نئ آبادیاں منظم طریقے سے آباد کی جائیں تو ھنگامی حالات میں ریسکیو سروسز فعال انداذ میی پہنچائی جا سکتی    ھیں.

جس سے لوگوں کے جان و مال کا بہتر تحفظ ہو سکتا  ہے. اللہ تعالیٰ سے دلی دعاء ھے میرے ملک کے لوگوں اکو انفرادیت سے نکل کر قومیت کی راہ دیکھا دے تاکہ 70  سال بعد ہی سہی ھم ایک قوم بن کر کھڑے ہو سکیں ..  حال میں بونے والی بارشوں نے ایک بات واضع کر دی ھے کہ ھم جنگل مین پروان چڑھنے والی جڑی بوٹیوں کی طرح ایک بے ہنگم آبادی کے سوا کچھ نہی بین. جو ذرہ سی بارش اور پانی کے ریلے کے ساتھ بہے 


.جاتی بین.

  عقل شعور سے دور حالات کےھاتھوں مجبور قوم.  پاکستانی قوم کو انتظامیہ کے ساتھ مل کر اس ملک کے نظم ضبط کی بہتری پر کام کرنے کی ضرورت ھے. یقینی طور پر گراونڈ لیول پر انتظامی امور اور اختیارات کو تقویت دینے کی ضرورت بے. اس دعاء کے ساتھ کہ پاکستان میں سیاسی استحکام آے اور ملک پاکستان حقیقی معنوں میں ترقی کی منزلیں تہ کرے  - - 

- -آمین ثم آمین.


تحریر  : محمد فواد پراچہ



Comments

Popular Posts