Current Election discussed by Malik Ahmed Nawaz Jhabri. سب کچھ ایسے تو نہی ہوگیا


 ہ سب کچھ ایسے تو نہی ہوگیا

تحریر ملک احمد نواز جھابری اعوان  تلہ گنگ 

معزز قارئین  ضمنی الیکشن پی ٹی آئی کی جیت ق لیگ کی وزارت اعلی کی دوڑ اس پر بعد میں بات کرتا ہوں 

پہلے ایک مثال یا کہاوت سامنے رکھنا چاہتا ہوں کسی  علاقے محلے یا گلی یا گھر میں جب کوئی خطرناک سانپ بھیڑیا یا درندہ یا پھر  خونخوار مزاج کا پاگل گھس جائے تو کبھی بھی کوئی زی شعور سمجھدار حالات کی نزاکت کو سمجھے بنا اس کی طرف دیوانہ وار دوڑ کے اپنا جانی نقصان یا توڑ پھوڑ کی صورت میں مالی نقصان نہی کرنا چاہے گا بلکہ ہر طرح سے گھر والوں کو محلے علاقے شہر والوں کی جان و مال کی حفاظت کیلے بہترین حکمت عملی اپنائے گا اور اس قول کو ثابت کرنے کی کوشش کرے گا  کے سانپ بھی مر جائے اور لاٹھی بھی بچ جائے اور یہ حکمت عملی بہت سوں کو سمجھ نہ آنے کی وجہ سے پسند نہی آتی لیکن کامیابی کے بعد سب داد دیتے ہیں

اب آتے ہیں موجودہ سیاسی حالات ضمنی الیکشن ق لیگ کی اچھل کود کی طرف

قابل قدر قارئین :- رات گئے ضمنی الیکشن کے  ناقابل یقین اور حیران کن ریزلٹ نے پاکستان میں مسلم لیگ ن کے لاکھوں ووٹرز اور سپوٹرز کو بہت دکھی کر دیا تو دوسری طرف پی ٹی آئی کے لاکھوں سپوٹرز بھی باوجود اسکے کے خلاف توقع ریزلٹ جشن منارہے ہیں اور ہر پارٹی جس کے امیدوار جیت جائیں تو انکے ورکرز کا جشن منانا انکا حق بھی بنتا ہے

مگر  مجھے اپنی 35 سالا سیاسی جدوجہد اور ادنی سیاسی طالب علمی نے  ضمنی الیکشن کے ریزلٹ کے بعد بہت واضع اشارے دے دیے کہ

بقول بابا جی مرحوم وچ گل ہور اے معزز قارئین  اگر تھوڑی دیر کیلئے اپنی سیاسی وابستگی کو ایک سائیڈ پر رکھتے ہوئے غور کریں تو آپ کو بھی بہت سارے اشارے ملنا شروع ہو جائیں گے اور پھر واقعات لنک ہوتے ہوتے ساری کہانی سمجھ آجائے گی

آپ کو پتہ ہے فروری نے ایک آواز نے زور پکڑا عمران خان سے عوام تنگ آچکی ہے مہنگائی بڑھ گئی ہر ادارہ میں کرپشن ریشو بڑھ چکی تھی ڈالر بڑھتا جارہا تھا چینی مافیا آٹا مافیا عمران کی دسترس سے باہر ہوچکا تھا  معیشت دن بدن نیچے جارہی تھی پنجاب میں بزدار صاحب پونے چار سال میں کوئی ایک عوامی منصوبہ پایہ تکمیل نہ پہنچایا لا اینڈ ارڈر کے حالات دن بدن گھمبیر ہو رہے تھے ملکی خزانہ خالی ہو چکا تھا آئی ایم ایف نے سخت شرائط سائن کروا لی تھیں اور ہر طرف شور عمران  خان نا منظور  یہ ملک نہی چلا سکتا

ساتھ دینے والی جماعتیں بھی نالاں تھی تو دیگر طاقتیں بھی اپنے فیصلے پر پچھتا رہی تھیں سفارتی حالات بھی کچھ زیادہ بہتر نہی تھے اور 

ان سب باتوں کو لیکر اس وقت کی اپوزیشن جماعتوں نے پہ در پہ مشاورتی اجلاس کیے اور بل آخر طے ہوا کے عمران خان کے خلاف عدم اعتماد لا کر اسے اقتدار سے ہٹا دیا جائے ورنہ خدانخواستہ ملک دیوالیہ ہو جائے گا 

اور پھر پلان کے مطابق عدم اعتماد لانچ کی گئی اور کامیاب بھی ہوگئی عدم اعتماد پیش ہونے سے لیکر اسکی کامیابی تک عمران خان نے جب سمجھ لیا تو اس نے ایک بیانیہ بنایا امریکی سازش میرے خلاف ہوئی نیوٹرل اب نیوٹرل نہی رہے سپریم کورٹ میرے ساتھ انصاف نہی کررہی فوجی کمانڈ کو نام لیکر بدنام کرنے اور الیکشن کمیشن کے خلاف بہت سا چورن عوام میں بیچ کر اپنی پونے چار سالہ کارگردگی کو بھی چھپا لیا گیا اور بننے والی حکومت کو بدترین معاشی حالات دینے کے باجود اپنے ورکرز کو فوج حکومت امریکہ نیب الیکشن کمیشن کے خلاف  کہانی دیکر اعلان جنگ کر دیا 

ادھر حکومت نے اسکی پالیسیوں کا بھگتان مہنگائی کرنے کی مجبوری اور آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے پیش نظر پٹرول ڈیزل بجلی گیس گھی چینی دالیں مہنگی کرکے بظاہر عمران خان کے بیانیے کو اتنی جلا بخشی کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی اکثریتی جیت کو عوام موجودہ حکومت کے کھاتے میں مہنگائی ڈالتے ہوئے تبصرہ کر رہے ہیں کے عمران خان سچ بولتا ہے اور موجودہ حکمران ظالم لیکن پھر کہو گا

بقول بابا جی مرحوم پترو وچ گل ہور اے

آجکل سوشل میڈیا نے عام پاکستانی کو با شعور کردیا ہے ہر بندہ چاہے تو وقت کی کڑیاں ملا کر اندر کی بات سمجھ سکتا ہے

معزز قارئین میاں نواز شریف شہباز شریف آصف علی زرداری اسفند یار ولی مولانا فضل الرحمان صاحب اختر مینگل جیسے قدآور سیاستدان اور عمران خان کو لانے والے سب بیوقوف تھے سب نے غلط فیصلہ کیا سوا سال پہلے عدم اعتماد لاکر نہی بلکل بھی نہی میرے نزدیک کوئی بھی سیاستدان ہو چاہے عمران خان ہی کیوں نہ ملک سے غداری نہی کر سکتے گھٹیا سیاست الزام تراشی گالی گلوچ نا سمجھی کی بنا پر غلط پالیسی بنانا یا ہٹ دھرمی کرنا کرپشن کے الزامات یہ سب اب پاکستان کی سیاست کا حصہ ہیں  مگر غدار وطن ابھی تک نہی کل کا پتہ نہی

تو جب سب اپوزیشن نے اتنا بڑا فیصلہ کیا تو انہوں نے بڑی درست لاجک بتائی کے عمران خان پونے چار سال میں بلکل ناکام ہو چکا اور عوام چیخ رہی عمران خان غلط فیصلے اور غلط معاہدے کرکے ملک کا بیڑہ غرق کر دے گا پاکستان کی عوام معاشی بقا اور دنیا سے رابطے کرکے فوری پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے سب اپنے سیاسی اختلافات بھلا کر ایک ہو جائیں اور سب متحد ہوکر عمران خان کو حکومت سے نکالنے میں کا میاب ہوگٹے مگر اس دوران عمران خان فوج کے خلاف ججز کے خلاف اور حکومت کے خلاف اپنی مظلومیت کا نعرہ لگا کر امریکی سازش کا تڑکا لگا کر ہنڈیا چولے پر چڑھا چکا تھا

سب کا خیال تھا ہفتہ دس دن یہ چورن بیچ کر بااصول اپوزیشن لیڈر بن کر مثبت تنقید اسمبلی کے فلور پر کرے گا مگر

عمران خان نے جب حد سے زیادہ ہر بڑے ادارے کے ہیڈ پر فوج کی کمانڈ پر امریکی سازش کی کہانی سے امریکہ سمیت بہت سے ممالک سے تعلقات خراب کرنے اور اعلی عدلیہ کے معزز جج  صاحبان الیکشن کمیشن پر دھاندلی کے الزامات کی اتنی بھوچاڑ کر دی اور غلط زبان استمال بولنا گالی دینا شروع کر دی تو

تھنک ٹینک سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے ایک بہت دور اندیش اور سیاسی فیصلہ کیا

عمران خان کی پارٹی پنجاب میں جب خود اقتدار میں تھی تو 16 ضمنی الیکشن ہار گئی تھی مگر نعرہ دھاندلی کا لگاتی رہی

اب پنجاب اور وفاق میں اقتدار نہی مگر 16 سیٹ جیت گئی

امریکہ نے ضمنی الیکشن میں عمران خان کے خلاف زرا برابر مداخلت نہی کی الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کے خلاف کسی پولنگ سٹیشن پر دھاندلی نہی کی مسلم لیگ ن اور اسکے اتحادیوں نے فیر اینڈ فری الیکشن کروائے کہیں مداخلت نہی کی دھاندلی نہی ہوئی فوج کے سربراہان نے سیاسی مداخلت نہی کی نیوٹرل رہ کر ثابت کیا ہم پر الزامات جھوٹ کے لگتے ہیں جو پارٹی مینڈیٹ حاصل کرکے حکومت بناتی ہے فوج بطورہ ادارہ  حکومت وقت کے ہر قانونی آرڈر کو مانتی ہے 

اور قارئین کسی جگہ بھی ووٹ یا امیدوار کی خرید و فروخت نہی کی 

نتیجہ بڑی منزل کے حصول کیلئے راستے میں ملنے والے خونخوار پاگل بندے سے جان چھڑانے کیلئے اپنے آپ کو علاقے کو شہر اور بعض دفع ملک کو بچانے کیلئے حکمت عملی تبدیل کرکے  تھوڑا بہت نقصان کرکے اپنے اوپر اپنے اداروں کے اوپر لگے جھوٹے  الزامات اور بڑھتے ہوئے پاگل سے جو ملک کی اداروں کی سیاستدانوں کی عزت کو داغدار کرنے پہ لگا ہو اس سے بچنے کیلے جان چھڑانے کیلئے کچھ ناقابل برداشت فیصلے بھی کرنے پڑتے ہیں  ورنہ لاکھوں مسلم لیگ ن والے آج پریشان نہ ہوتے نہ لاکھوں پی ٹی ائی والے خلاف توقع ریزلٹ پر خوش ہورہے ہوتے سب  پاکستانیوں کو مبارک ہو 

اب انشاءاللہ عمران خان دھاندلی امریکی سازش فوجی مداخلت الیکشن کمیش کی ہٹ دھرمی اور عدالتی نا انصافی کا بیانیہ نہی بنا سکے گا نہ کوئی اور چورن بیچ پائے گا عام انتخابات کی طرف قدم اٹھ چکا تیاری کریں سب 

اور میں داد دیتا ہوں مسلم لیگ ن کو جس نے ملک کو فتنہ سے بچانے اور جھوٹے الزامات کو بے نقاب کرنے کیلئے بہت بڑی قربانی دی

رہی بات ق لیگ کی اس پر ایک تفصیلی مضمون انشاءاللہ لکھ کر عوام کے سامنے رکھو گا 

اتنا ضرور لکھ کر قلم بند کرنا چاہوں گا کے پرویز الہی صاحب اور ق لیگ والے زیادہ خوش نہ ہوں آپکی شیروانی بھی کچے دھاگےسے  سلی ہوئی ہے اور عمران خان بھی آپ لوگوں پر ایک سال کا اعتبار نہی کرے گا لہذا تسی وی جو دوتین سیٹےگجرات منڈی بہاولدین اور ایک جنوبی پنجاب والی پر عام الیکشن کی تیاری کریں

تعمیری اور مدلال تنقید کا حق سب کو حاصل ہے  باقی  تین چار زبانوں پر ہمیں بھی عبور ہے 

اللہ تعالی میرے پیارے پاکستان اس میں بسنے والے ہر انسان کو صدا خوشحال رکھے آباد رکھے 

ملک احمد نواز جھابری اعوان تلہ گنگ

کی

ApnaVlog TLG

Comments

Popular Posts