تلہ گنگ : ہفتہ عالمی یوم آبادی کے سلسلہ میں تحصیل آفس محکمہ بہبود آبادی

 

 تلہ گنگ : 

ہفتہ عالمی یوم آبادی کے سلسلہ میں تحصیل آفس محکمہ بہبود آبادی 

تلہ گنگ کی زیر نگرانی آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا- واک کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ ندیم بلوچ نے کی واک میونسپل کمیٹی سے تحصیل آفس محکمہ بہبود آبادی تک نکالی گئی واک میں اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ ندیم بلوچ کے علاوہ تحصیل آفیسرمحکمہ بہبود آبادی تلہ گنگ محمد شاہد نواز ، تحصیل سوشل ویلفئیر آفیسررانا جان شیر خان، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی تیفلس نوید،میونسپل آفیسر سروسز ملک عقیل مدھوال،میڈیا عہدہداران،سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر محمد احسان الحق،انچارجز فلاحی مراکز، سوشل موبلائزرز،میل فی میل اسسٹنٹس،کیمونٹی ورکرزمحکمہ دیگر ملازمین کے علاوہ سول

             سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی         

واک کے شرکاء سے تحصیل آفیسر محکمہ بہبود آبادی محمد شاہد نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ بیس لاکھ سے زائدآبادی میں اضافہ خطرناک ہے -پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی لحمہ فکریہ ہے،تعلیمی سہولتوں کا فقدان،غیر متوازن غذا، صحت کی سہولیات و خدمات کی کم یابی لا قانونیت اور بد امنی روز بروز بڑ ھتی جا رہی ہے -پاکستان میں 45فی صد بچے غذائی کمی کا شکار ہیں اور 44فی صد افراد خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں -پاکستان میں 65فی صد آبادی ایک کمرے کے مکان میں رہتی ہے پاکستان دنیا میں پانی کی سنگین قلت کے شکار ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے -آبادی میں اضافے سے وسائل میں تیزی سے کمی آتی ہے اور کئی مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے - آبادی میں اضافہ سے زمین تقسیم ہو کر کم رہ جاتی ہے،پانی کے ذخائر میں کمی آنا شروع ہو جاتی ہے، سرکاری ہسپتالوں میں رش بڑھ جاتا ہے،قیام پاکستان سے اب تک آبادی میں چھ گنا اضافہ ہو چکاہے اور نصف آبادی کو صحت کی بنیادی سہولیات حاصل نہیں اس وقت آبادی میں اضافے کی شرح 2.4ہے اگر یہی برقرار رہی تو اگلے تیس سالوں میں آبادی دوگنی ہو جائے گئی اس لیے ہمیں فیملی پلاننگ پر سختی سے عمل پیرا ہونا پڑے گا دوسر ی صورت میں یہ جن تمام وسائل کو کھا جائے گا-

<script async src="https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-8338412717723268"

     crossorigin="anonymous"></script>

Comments

Popular Posts